31 جولائی 2013 - 19:30
ڈیرہ اسماعیل خان، کرفیو ختم معمولات زندگی بحال

پاکستان کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان کی سنٹرل جیل پر پیر اور منگل کی درمیانی شب دہشت گردوں کے حملے کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں نافذ کرفیو آج صبح 6 بجے اٹھا لیا گیا۔

ابنا؛ پاکستان کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان کی سنٹرل جیل پر پیر اور منگل کی درمیانی شب دہشت گردوں کے حملے کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں نافذ کرفیو آج صبح 6 بجے اٹھا لیا گیا جس کے بعد معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ کرفیو کے نفاذ کے دوران پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں اور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیے تاہم کسی خاص دھشتگرد کی گرفتاری کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔واضح رہے کہ ڈیرہ اسمعیل خان کی سنٹرل جیل پر طالبان دہشت گردوں نے حملہ کرکے سینکڑوں خطرناک قیدیوں اور دہشت گردوں کو چھڑالیا تھا۔بتایا جاتا ہے کہ  طالبان اور  لشکرجھنگوی کے دہشت گرد اور جماعت اسلامی کے کچھ کارکن انفرادی اور اجتماعی طور شام پہنچے ہیں اور ڈیرہ اسمعیل سینٹرل جیل پر حملہ اور دہشتگردوں کو چھڑائے جانے کا واقعہ  بھی امریکی سازش کا حصہ ہے کہ جس کے تحت امریکہ ساری دنیا کے دہشت گردوں کو شام منتقل کررہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲